دل بھولتا نہیں سوغات وہ پہلی پہلی
بھول سکتا ہی نہں رات وہ پہلی پہلی
اب تو پاکیزہ محبت پر ہوس چھائی ہے
اس محبت میں نہیں بات وہ پہلی پہلی
درمیاں اگرچہ کئی باتیں ہوئیں تھیں
یاد آتی ہے سدا بات وہ پہلی پہلی
تیرے ہجر میں ہے اب نوح و کناں وہ شاکر
اک سلگتی سی ملاقات وہ پہلی پہلی