خواہشیں دل میرا جلاتی ہیں بار بار کیوں
زندگی میں الجھنیں آجاتی ہیں بار بار کیوں
ساحل کی تمنا میں ہمیں تو جلنا ہے عمر بھر
لہریں گیت ملن کے سناتی ہیں بار بار کیوں
منزل کی جستجو میں ہمیں پھرنا ہے در بدر
راہوں کی مشکلیں ہمیں ڈراتی ہیں بار بار کیوں