Add Poetry

خوبصورت حجاب کس کا ہے

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

خوبصورت حجاب کس کا ہے
حسن اتنا شباب کس کا ہے

پیار کرنے ہی والے ہیں ہم سب
اور اتنا عتاب کس کا ہے

سب کو اپنا نصیب کا ملے گا
پھر گنہ اور ثواب کس کا ہے

جس نے پردے میں ہےچھپایا حسن
اتنا پیارا گلاب کس کا ہے

پوچھا مشکل سوال میں نے تھا
اتنا اچھا جواب کس کا ہے

راستے میں پڑا ملا ہے مجھے
خط گرا یہ جناب کس کا ہے

کھاتہ شہزاد ختم کر نا ہے
یہ پرانا حساب کس کا ہے

Rate it:
Views: 1022
20 Dec, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets