پہلی بار کسی نے سلام بھیجا ہے
محبت بھرا اک پیغام بھیجا ہے
آخر کسی کو ہم پہ رحم آہی گیا
جو اک خط میرے نام بھیجا ہے
میں اسے دن میں کئی بار پڑھتا ہوں
جو آپ نےاتنا پیارا کلام بھیجا ہے
یہ کہیں ہماری خوش فہمی نہ ہو
کہ کسی نے نامہ سرعام بھیجا ہے
جس بات کا آغاز کرنا تھا ہم نے
آپ نے اس کا انجام بھیجا ہے