درد تو لازمی حصّہ ہے محبت کا ریحان
Poet: rehan By: rehan abbas, lahoreداغ ماتھے کا تو میلوں سے جلا دیتا ہیں
دیکھنے والا کئی باتیں بنا دیتا ہیں
سچ کو اتنا بھی نہ معیار بناؤ یارو
سچ تلکلف کے سبھی رشتے مٹا دیتا ہے
خول چہرے پہ چڑھایا ہے یہاں لوگوں نے
رنگ بہ جائے تو ہر روپ ڈرا دیتا ہے
آئینہ دیکھ کے شرمندگی ہو گی کیوں کر
آئینہ میرا مرے عیب چھپا دیتا ہے
درد تو لازمی حصّہ ہے محبت کا ریحان
پیار انسان کو مجرم بھی بنا دیتا ہے
More Love / Romantic Poetry






