ہمیں دل اپنا بہلا نے کیلئے ستا لیا کرو
ہمیں ستا کر دل اپنا بہلا لیا کرو
ہم تیر ی یا دوں میں کھوئے رہتے ہیں
ہمیں اپنا حال دل تو سنا دیا کرو
دشت تنہائی مٹ دے گی زندگی میری
ہمیں دشت تنہائی سے بچا لیا کرو
اگرچا ہے سکون قلب تو ساحل پے آ کر
ہمیں آغوش سمندر میں ڈھونڈ لیا کرو
تیری بے بسی جا ن کسی کی لے لے گی
ہمیں بےبسی کا بہانا سنا دیا کرو
کسی کو بے نشاں کر کے جینا دانائی ہے بدر
ہمیں بھی جینے کا سلیقہ بتلا دیا کرو