دشت دروں میں گم ہُوا
Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachiدشت دروں میں گم ہُوا
اپنے فسوں میں گم ہُوا
ٹکرے ہوئے یوں جسم کے
اپنے ہی خوں میں گم ہوا
تھا میں جنوں کی کھوج میں
پھر میں جنوں میں گم ہوا
تب سے نہیں، کچھ بھی نہیں
جب سے میں "ہوں" میں گم ہوا
More Love / Romantic Poetry






