دعائے خواتین
Poet: سید ایاز مفتی ( ابنِ مفتی) By: سید ایاز مفتی ( ابنِ مفتی), Houston TX USAرحم ، مغفرت کی دعا مانگتی ہوں 
 الہی میں تیری عطا مانگتی ہوں
 
 کرم ہوالہی ، بروز قیامت 
 شفاعت میں روزِ جزا مانگتی ہوں
 
 ہو نعلین ِ زہرہ کی خوشبو سے معمور
 وہی مولا میرے ردا مانگتی ہوں
 
 نبی کی محبت میں مدہوش رکھنا
 خدایا میں ایسا نشہ مانگتی ہوں
 
 عطا دید ِ مکہ مدینہ ہو مولا
 میں دیدارِ صل علی مانگتی ہوں 
 
 تو ہی سب کا داتا، توہی سب کا والی
 تجھ ہی سے اے مشکل کشا مانگتی ہوں
 
 ہو وقتِ اجل ، لااِلہ ہر زباں پر
 میں سب کے لئے یہ دعا مانگتی ہوں
 
 ہو جب بھی درودوں سلاموں کی محفل
 میں پڑھنے کو ، حمدِ خدا مانگتی ہوں
 
 میں ہوں , پنجتن کی غلامی پہ نازاں 
 میں ، حب نبی مصطفی مانگتی ہوں
More Love / Romantic Poetry






