دل بھی دلبری کی بات کریں
Poet: wasim ahmad moghal By: wasim ahmad moghal, lahoreدل سے بھی دلبری کی بات کریں
اِس سے کچھ دل لگی کی بات کریں
جس سے روشن ہے میرے دل کا چراغ
ہاں اُسی روشنی کی بات کریں
چاند کیوں مارا مارا پھرتا ہے
اِس سے ہم چاندنی کی بات کریں
وہ جو ہےدل میں بے کلی کا سبب
آؤ اس بے کلی کی بات کریں
کہکشاں جس پہ رشک کرتی ہے
دوستو اس گلی کی بات کریں
جن کی چپ بھی ہے خوشبو کی مانند
ان سے کیا خامشی کی بات کریں
وہ جو پھیلی ہے چاندنی کی طرح
اُن لبوں کی ہنسی کی بات کریں
اُس میں کس چیز کی کمی ہے و سیم
کس لئے ہم کسی کی بات کریں
More Love / Romantic Poetry






