Add Poetry

دل سے دل کا سفر کر کے جانا یہی

Poet: ورد بزمی By: ورد بزمی, اسلام آباد

محورِ عشق بھی دائرہ بھی تُوہی
ابتدا بھی تُوہی انتہا بھی تُوہی

دل سے دل کا سفر کر کے جانا یہی
منزلِ دل بھی تُو راستہ بھی تُوہی

میرے دل میں اترتی ہیں جو سیڑھیاں
اُن سے اُترا ، اُتر کے رُکا بھی تُوہی

نَے علاجِ دلِ من بجز قربِ تُو
درد بھی میرا میری دوا بھی تُوہی

دل کی بے چینیوں سے مری جان بس
اجنبی بھی تُوہی آشنا بھی تُوہی

جس کو اوڑھے ہوا ، جو ہے نازِ وفا
اوڑھنی بھی تُوہی وہ رِدا بھی تُوہی

مجھ کو جنت بھی وہ چاہیے جس میں ہو
حُور بھی صرف تُو ، اپسرا بھی تُوہی

گلشنِ وَرۡد سے گزرے صد ناز جو
وہ نسیمِ سحر وہ صبا بھی تُوہی
وَرۡدبزمی

Rate it:
Views: 282
06 Jun, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets