Add Poetry

دل لگی،مے کشی،عاشقی،اب نہیں

Poet: Qasim Baba By: Qasim Baba, Slough, London

دل لگی،مے کشی،عاشقی،اب نہیں
پہلے تھی جو کبھی ذندگی،اب نہیں

تھےکبھی راستے خوشبووٴں سے بھرے
سنگِ مر مر سے راہیں سجی اب نہیں

شہرِ خوباں کی وە دل کشی اب نہیں
وصل کی چاە میں وە خوشی اب نہیں

جس کو دیکھے بِنا رات ڈھلتی نە تھی
اُس کی آنکھوں میں وە روشنی اب نہیں

اُس کے ہاتھوں کی ریکھا ئیں کیسے پڑھیں
میرے پہلو میں وە بیٹھتی اب نہیں

بن کے مہماں صبا ٹھہرتی اب نہیں
میرے آنگن میں وە چاندنی اب نہیں

جس کو دیکھے بِنا پھول کھلتے نە تھے
اُس کے چہرے پە وە تازگی اب نہیں

اب کے مل جاۓ شاید نشانِ وصل
ناخداوٴں سے جو دوستی اب نہیں

نوجوانی کا قاسم عجب دور تھا
ہاں مگر زندگی، زندگی اب نہیں

Rate it:
Views: 487
15 Jun, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets