دل میرا بن کے آئینہ ٹوٹا
Poet: Amber Shahid By: Amber Shahid, lahoreدل میرا بن کے آئینہ ٹوٹا
تیری محفل میں بارہا ٹوٹا
خواب دیکھا ہو جیسے کوئی حسیں
یوں محبت کا سلسلہ ٹوٹا
کرچیاں آنسو بن کے بہتی ہیں
میرے اندر سے جانے کیا ٹوٹا
میرا دامن خدا نے تھام لیا
جب کبھی میرا حوصلہ ٹوٹا
بات بگڑی نہیں تھی اس حد تک
ان سے کیوں میرا رابطہ ٹوٹا
More Love / Romantic Poetry






