دل میں ہیں آپ
Poet: Zaibunnisa Zaiby By: Rizwan, Peshawarکسی سے پھر محبت ہو رہی ہے
عجب کچھ دل کی حالت ہو رہی ہے
ہوئی ہے تیز میرے دل کی دھڑکن
کہ پھر تازہ قیامت ہو رہی ہے
پگھلتا جارہا ہے اس کا دل بھی
عجب مجھ پر عنایت ہو رہی ہے
ہہ سچ ہے دل کی ہیں مجبوریاں کچھ
دکھوں کی بھی حفاظت ہو رہی ہے
میری خاطر وہ لڑ پڑتا ہے کھل کر
اسے مجھ سے محبت ہو رہی ہے
More Love / Romantic Poetry







