Add Poetry

دل کا موسم کچھ یونہی بجھ سا گیا ہے ان دنوں

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, Karachi

دل کا موسم کچھ یونہی بجھ سا گیا ہے ان دنوں
ایک میں ہوں اور بس اک میکدہ ہے ان دنوں

کون پکڑے گا بھلا بچوں کے قاتل کو یہاں
جس طرف دیکھوں یہی بس شور سا ہے ان دنوں

ہر طرف خوں ریزیاں ہیں ہر طرف آہ و بکا
ملک میرا بن گیا ظلمت کدہ ہے ان دنوں

حکمرانوں آپ کے بچے بھی ہوں ایسے جدا
ہر زباں سے ہی نکلتی بدعا ہے ان دنوں

اور کتنا خون بہنے کا تجھے ہے انتظار
اے خدا چپ چاپ تو کیونکر کھڑا ہے ان دنوں

پہلے روٹی نے رلایا اب تو پانی بھی نہیں
ہاۓ کتنا انس مشکل میں گھرا ہے ان دنوں

کیوں نہ باقرؔ روز غربت پر میں بھیجوں لعنتیں
جسم مفلس بیچنے پر تُل گیا ہے ان دنوں
 

Rate it:
Views: 233
13 May, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets