دل کا مہمان !!!
Poet: Asad By: Asad, mpkدل کا مہمان بنا پھرتا ھے
پھر بھی انجان بنا پھرتا ھے
پیار کی اھمیت معلوم ھے اسے
پھر بھی نادان بنا پھرتا ھے
کیوں اعتبار نہیں وہ کرتا اپنا
کیوں اتنا بدگمان بنا پھرتا ھے
کیوں نہیں آتا وہ زمین پر
کب سے آسمان بنا پھرتا ھے
ھم بھی شیدا ہیں یار اس کے
زمانہ جسپر مہربان بنا پھرتا ھے
جسکو لمحہ بھر فکر نہیں اپنی
دل کیوں اسپر قربان بنا پھرتا ھے
اس نے گرتے کو سہارا کیا دیا
وہ تو سراسر بھگوان بنا پھرتا ھے
ھے اسد پیار میں دیوانہ اسکے
جو غیر کی جان بنا پھرتا ھے
More Love / Romantic Poetry






