دل کسی کو دیا نہیں ہوتا
Poet: By: UA, Lahoreدل کسی کو دیا نہیں ہوتا
عشق تم نے کیا نہیں ہوتا
ہم نے چاہا کہ سوچ کر دیکھیں
ہم نے تمہیں چاہا نہیں ہوتا
تو یہ رسوائیاں نہیں ملتیں
اپنا چرچہ یہاں نہیں ہوتا
ہم تو سدا کے بےچین ہیں
کاش تم کو کیا نہیں ہوتا
میری آنکھوں نے جو سجایا ہے
خواب تم کو دیا نہیں ہوتا
تمہیں اپنا دل سونپ کر
دل تمہارا لیا نہیں ہوتا
ہم تیرے شہر میں نہیں آتے
یہ مسافر تباہ نہیں ہوتا
بزم اغیار سے چلے جاؤ
دوستوں سے گلہ نہیں ہوتا
یاد کرتے ہیں تمہیں اس لمحے
جس گھڑی کوئی بھی نہیں ہوتا
More Love / Romantic Poetry







