اپنے دل کی حالت کسی کو بتلائیں کیا
یا کچھ کہے بنا ہی مر جائیں کیا
ہم آپ کے جواب کے منتظر ہیں
اس دیوانگی میں آپ کو سنائیں کیا
تم نے تو میرے پیار کو ٹھکرا دیا
تو ہم اس جہاں سے گزر جائیں کیا
جب ہمارا کوئی سہارا نہیں رہا
تو اب دنیا کے سامنے آنسو بہائیں کیا
ہم جس حال میں بھی ہیں تمہارے ہیں
کہو ہم تمہارے پاس آ جائیں کیا