Add Poetry

دل کے رشتوں پہ کوئی مان نہیں ہوتا

Poet: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی By: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی, فیصل آباد

میری روح میں سما کر مجھے توڑ دیتا ہے
چاہے جب مجھے وہ بیچ رستے چھوڑ دیتا ہے

دل کے رشتوں پہ کوئی مان نہیں ہوت
جب جس کا دل چاہے رشتہ توڑ دیتا ہے

غم اور خوشی وابستہ میرے اس سے ہیں
جب جدھر چاہے وہ مجھے موڑ دیتا ہے

احباب سے ملنا کہاں ممکن رہا اب تو
ذکر نام کا تیرے مجھے جنجھوڑ دیتا ہے

وہ گیلی ریت پہ لکھ کر میرا نام عنبر
طلاطم خیز موجوں کے سپرد چھوڑ دیتا ہے
 

Rate it:
Views: 372
16 May, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets