Add Poetry

دور جا بسا

Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabad

دور جا بسا اور رولایا بہت ہے
تنہا مجھے تو نے ستایا بہت ہے

شکوہ نہ کروں کیوں تیری محبت سے
بچھڑ کر تو نے دل دُکھایا بہت ہے

نام تیرا محفل میں کیا یاد میں نے اور
تنہائی میں تُو یاد آیا بہت ہے

وصل کی تھی خوشی کبھی انتظار کی
جدائی کا غم آج پایا بہت ہے

تجھے تو دور سے سنایا نہ قصہِ غم
حال خود کو اپنا سنایا بہت ہے

ساجد اُسے کہو زمانے سے پوچھ لے
میں نے سب کو دامن دیکھایا بہت ہے

Rate it:
Views: 435
02 Sep, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets