دور ہوتا ہےتو دل بےقرار کرتا ہے
جب ملتا ہے تو دل پہ وار کرتا ہے
خود تو خوشی خوشی جی رہا ہے
مگر میرےغموں کو بیدار کرتا ہے
جس کی راہوں میں پھول بچھائے
وہی ہماری زندگی کو پرخا کرتا ہے
مجھےہر بات کا الزام دیتا رہتا ہے
مگر اپنی ہر خطا کا انکار کرتا ہے
جس دن وہ مجھ سےملنےآتا ہے
دل کےموسم کو خوشگوارکرتا ہے