کاش پڑجائے خرابوں میں ضرورت میری
موجِ تقدیس کی صورت ہے، یہ صورت میری
دولتِ حسن کی خیرات مبارک ہوتجھے
تیرے حصے میں نہیں آئی کدورت میری
آو چلتے ہیں ستاروں کی طرح اور کہیں
آو تم چاند پہ کرنا یہ مہورت میری
تیری اس ذات سے منسوب رہوں حشر تلک
تیرے اس عکس میں ڈھل جائے یہ صورت میری
میرا کردار کتابوں میں عیاں ہے وشمہ
میرے حرفوں میں نظر آتی ہے مورت میری