دو وقتوں کی ایک نظم
Poet: Abdul Waheed(Muskan) By: Abdul Waheed(Muskna), Haripurمحبت سے بڑا ایک دن
تیرے دامن میں کھلنے کے لیئے
میری سُبک انداز پلکوں پر اترتا ہے
تیری خوشبو میں اُترتا ہے
رگوں کی ڈوریوں میں باندھ کر مجھ کو
تیرے حسنِ سخن انداز کی چوکھٹ پہ لاتا ہے
بہت آہستگی کے ساتھ
دل کی ایک دھڑکن کی طرح معدوم ہوتا ہے
محبت سے بھرا ہر دن
More Love / Romantic Poetry






