ذرا ٹھہرو

Poet: ابراہیم شوبی By: ابراہیم شوبی , Karachi

ذرا ٹھہرو
مجھے تم سے
ابھی کچھ بات کرنی ہے
ابھی تم کو مجھے جاناں
بہت سا پیار کرنا ہے
تمہیں اپنا بنانا ہے
سدا دل میں بسانا ہے
تمہارے مرمریں گالوں
کی لالی کو چرانا ہے
زمانے کی بری ساری
نگاہوں سے بچانا ہے
اگر اک بار موقع دو
ذرا ٹھہرو ،،،ذرا ٹھہرو

Rate it:
Views: 210
09 Jan, 2023