راہیں ہیں الگ چلنا سیکھ لو
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiراہیں ہیں الگ چلنا سیکھ لو
یہی اپنا بھاگ جینا سیکھ لو
نشا نگاہوں کا عجیب ہوتا ہے
کسی کی آنکھ سے پینا سیکھ لو
اگر دل کو ہو تھکن محسوس
اپنے مزاج سے رونا سیکھ لو
یادوں میں بڑی لاچارگی ہے
بس خود ہی کو بھولنا سیکھ لو
دائم جاودانی کہاں ہیں ہم
سنتوشؔ اب تم جانا سیکھ لو
More Love / Romantic Poetry






