Add Poetry

ربط

Poet: Hazik Ali By: Hazik Ali, Multan

بات کب کی ختم ہوئی بس اک ربط وابستہ ہے
کہ میرے گھر کو جاتا اٗسکی گلی سے رستہ ہے

احباب بھی خفا ہیں اب تو اٗسے لے کر ہم سے
پر کیا کروں دلِ نادان کی حالت بڑی خستہ ہے

زرا پوچھا ہوتا تونے اے ظالم سہیلیوں سے اپنی
کیسا دکھتا ہے جسکے کاندھے پے تیرا بستہ ہے

یوں تو کئی بار کہہ چکا ہوں دوستوں سے اپنے
کہ اب نہیں بلاؤں گا کیا میرا ضمیر اتنا سستا ہے

مزاق اڑاتے ہیں کم بخت مل کے محفل میں میرا
کون سمجھائے عشق کا سانپ ایسے ہی ڈستا ہے

حازق کیا دن تھے وہ زرا یاد نہیں مجھے اب تو
پر آج بھی میرے اداس چہرے میں وہ ہنستا ہے

معمول تھوڑی تھا جو قصہ پٗرانا کردوں خود میں
جس قلب کو میں نے نہیں دیکھا وہ وہاں بستا ہے

Rate it:
Views: 622
16 Mar, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets