رم جھم
Poet: Sandal Sherzad By: Sandal Sherzad, Chakwalرات کے پچھلے پہر میں
 تیری یاد سے آنکھ مچولی کرتی
 اشک سے دھندھلائی آنکھیں
 نجانے کس دیپ سے
 نجانے کونسے جگنو سے
 زرد رنگ روشنی بھر لائی هیں
 نیم باز نیم جان آنکھوں میں
 نجانے کسکو اپنا جان کر
 سب سپنے اپنے
 سب جھاں ان سپنوں کے
 نجانے کس اجنبی کو 
 دان کر آئی هیں
 نجانے کس نامھرباں اجنبی کو 
 سمے کے کس پھیر میں
 وجود اپنا بخش آئی هیں
 نجانے کس پل
 نجانے کسکو
 آنکھوں میں بھر لائی ھیں
 نجانے رات کے پچھلے پھر میں
 کسکو اپنا سب کچھ سونپ آئی هیں
 نجانے رات کے پچھلے پھر میں
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 