رونے والوں کو کسی طور ہنسا دیتا ہوں
Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, Karachiرونے والوں کو کسی طور ہنسا دیتا ہوں
اس طرح اپنے غموں کو میں چھپا دیتا ہوں
کوئ پوچھے بھی اگر مجھ سے اداسی کا سبب
مسکراتے ہوۓ باتوں میں اڑا دیتا ہوں
اب اگر کوئ بھی خط آۓ محبت کا مجھے
اس کو پڑھتا بھی نہیں اور جلا دیتا ہوں
مجھ سے دیکھا نہیں جاتا ہے کسی کا بھی ملن
شاخ پر بیٹھے پرندے بھی اڑا دیتا ہوں
میں نے بھی سیکھ لیا رنگ زمانے والا
جو بچھڑ جائے اسے میں بھی بھلا دیتا ہوں
کوئ گر مجھ سے محبت کا پتہ پوچھے تو
میں فقط نوکِ سناں اس کو دکھا دیتا ہوں
مجھ سے بڑھ کر کوئ پاگل نہیں ہو گا باقرؔ
بےوفا کیلۓ خود کو میں سزا دیتا ہوں
More Love / Romantic Poetry






