روگ
Poet: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar By: Dr Ch Tanweer Sarwar, Lahoreروگ میری زندگی کو تم نے اک اور لگا دیا
لکھ کے نام دل پہ میرے، خود ہی مٹا دیا
کیا کروں شکوے، کیا کروں شکائتیں
ملنے کو صنم تونے مجھے فقط اک لمحہ دیا
رہ گیا اب اور کیا سننے کو باقی صنم
در پہ کھڑے کھڑے تم نے ہمیں سنا دیا
پھولے نہ سما رہا تھا دل میرا خوشی سے
سنا کے کڑوی باتیں دل کو میرے جلا دیا
نہ بھولیں گے عمر بھر انہیں ہم شاکر
ظالم نے تو ہمیں کب کا بھلا دیا
More Love / Romantic Poetry






