رویا ہے رات بھر
Poet: R.K Jazeb By: R.K Jazeb, Jeddahآنسوؤں کے چراغ میں دل اپنا ڈبویا ہے رات بھر
رو رو کے ہم نے اشکوں سے تکیہ بھگویا ہے رات بھر
اسکو میری بے تابیوں کی خبر ناں ہو سکی
تڑپا کے مجھ کو خود سکوں سے سویا ہے رات بھر
دیکھ کر اپنا چہرہ آئینے میں وہ حیران رہ گیا
مل ناں سکا وہ عکس اسے جو کھویا ہے رات بھر
اپنے ہی کھودے گڑھے میں وہ گرتا چلا گیا
ملا ہے اسے پھل وہی جو بویا ہے رات بھر
بس وہ ایک شخص تھا جسے جاذب کے مرنے کا تھا غم
جلا کے اسکی قبر پے دیا جو رویا ہے رات بھر
More Love / Romantic Poetry







