زلفوں کو جب وہ سنوارے نکلے

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

اپنی زلفوں کوجب وہ سنوارے نکلے
دن کو آسمان پہ ستارے نکلے

ادھر دل کہ غنچے کھلنےپاہےتھے
کہ رقیب ہاتھوں میں لےکرآرےنکلے

ان کی یادوں کو اپنےساتھ لے کر
گھر سے ہم ہجر کہ مارے نکلے

ان آنکھوں میں جو ڈوب جاتےہیں
وہ کبھی نہ کسی کنارے نکلے

محبت تو تم نے بھی کی تھی جاناں
عشق میں سارےجرم ہمارےنکلے

Rate it:
Views: 371
29 Nov, 2015