کیسی میری یہ زندگانی ہے
ہر اک سے کھینچاتانی ہے
کسی نے موڑا، کسی نے جھنجھوڑا
کسی نے توڑا، کسی نے بھنبھوڑا
ہراِک طرف سے پریشانی ہے
کیسی میری یہ زندگانی ہ
کسی نے لُوٹا، کسی سے دل ٹوٹا
کسی نے ہم سے کہا تُو جھُوٹا
ساری قسمت کی کارستانی ہے
کیسی میری یہ زندگانی ہے
کسی سے دل، کسی سے دردِ دل
کسی کا کاجل، کسی کی کاکُل
زندگی یونہی کھا جانی ہے
کیسی میری یہ زندگانی ہے
کسی سے شاد، کسی سے آباد
رہے پھر بھی ناراض و ناشاد
کیسی عجب یہ شادمانی ہے
کیسی میری یہ زندگانی ہے