زیست گھائل ادھوری رہ گئی ہے
Poet: ارسلان حُسینؔ By: Arsalan Hussain, Karachiزیست گھائل ادھوری رہ گئی ہے
موت حائل ادھوری رہ گئی ہے
تیرا ملنا ضروری ہو گیا ہے
میری اِک غزل ادھوری رہ گئی ہے
اس کہانی کو کوئی موڑ تو دے
ساری منزل ادھوری رہ گئی ہے
تم مصوّر ہو تم تو جانتے ہو
کہ میری شکل ادھوری رہ گئی ہے
اب ہجر کیسے مکمل ہو بھلا
محبت حاصل ادھوری رہ گئی ہے
اکثر ملتا ہوں گزرے لمحوں سے
تُو ان میں شامل ادھوری رہ گئی ہے
More Love / Romantic Poetry






