ساتھ تمہارا پانا ہے
Poet: By: M.Haroon, Sargodhaساتھ تمہارا دینا ہے
اور ساتھ تمہارا پانا ہے
پتھروں کے اس شہر میں
اک کانچ کا گھر بنانا ہے
آسمانوں پر جو رشتہ بنا
اسے دنیا میں نبھانا ہے
اک نام تمہارا لکھنا ہے
اک نام ہمیں بن جانا ہے
کچھ باتیں تم سے کرنی ہیں
کچھ دل کا حال سنانا ہے
چپکے سے جو مانگی ہیں
ان دعاؤں میں تم کو پانا ہے
تم روٹھ کہ مجھ سے مت جاؤ
مجھے ساتھ تمہارا پانا ہے
تم لوٹ کہ واپس آ جاؤ
مجھے زندگی تمہیں بنانا ہے
More Love / Romantic Poetry






