سبھی نے پیار کے بازار دیکھے

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, wales

وفاؤں کے گل و گزار دیکھے
مجسم پیار کے شاہکار دیکھے

کڑی دشوار تھی راہِ محبت
ترے جذبے مگر سرشار دیکھے

سحر میں رات ہر خواب میں بھی
تمہارے نقش ہی دلدار دیکھے

تری آنکھوں میں رنگِ آشنائی
ترے دل میں کئی غم خوار دیکھے

محبت سب نے ہی نایاب پائی
سبھی نے پیار کے بازار دیکھے

Rate it:
Views: 675
03 Sep, 2008
More Love / Romantic Poetry