Add Poetry

سراپائے حسن

Poet: Raheem Saqib By: Raheem Saqib, okara

ندی کے کنارے
سراپائے حسن
ٹہلتا ہوا وہ شخص
اک فخریہ سا مزاج رکھتا ہے
وہ انداز تکلم سے
ظاہری حسن کی خوب لاج رکھتا ہے
اس کے رگ و ریشہ
ندی کے اس پار سے
یوں دکھائ دیتے ہیں
کہ چاند اپنی روشنی مسکراتے ہوئے
ستاروں میں بانٹ رہا ہو جیسے
گرتی ہوئی آبشار سے
تیز دھوپ میں
نکلنے والے سات رنگوں کا
وہ امتزاج رکھتا ہے
اک فخریہ سا مزاج رکھتا ہے

Rate it:
Views: 893
17 Oct, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets