فلک سے ٹوٹ کے گرا اک ستارا
میری بانہوں نے دیا اس کو سہارا
میری آغوش پا کر وہ جگمگا اٹھا
روشن کر گیا وہ میرا وجود سارا
جذبوں کا ساتھ اور ہماری چاہت
محبت کا یہ سفر کتنا ہے پیارا
تاریک جذبوں کو وہ دے گیا اجالا
بس گیا آنکھوں میں وہ منظر سارا
آباد ہے میری دنیا اُسی کے دم سے
سلامت رہے میرے آنگن کا ستارا