Add Poetry

سنا ہے

Poet: Muhammad Nawaz By: Muhammad Nawaz, sangla hill

وہی اندھیر وہی شمع وہی سایہ ہے
اب کے یادوں کے جزیرے میں کون آیا ہے

دل اسے یاد نہ کرتا تو اور کیا کرتا
جو روح بن کے میرے جسم میں سمایا ہے

نگاہ بے چین۔ شوق سفر۔ ذہن بنجارا
تیری تلاش میں نکلے تو یہی پایا ہے

نہ کوئی درد کا درمان۔ نہ کوئی ہمدم
غم حیات یہ مجھکو کہاں پہ لایا ہے

سنا ہے چاند۔ ستارے زمیں پہ آئے ہیں
سنا ہے آج وہ پھر سے چمن میں آیا ہے

اسی کے ناز سے غنچے فروغ پاتے ہیں
بہار بن کے وہ سب موسموں پہ چھایا ہے

وہ میری لحد پہ آیا تو پھول کہنے لگا
ابھی تو لوریاں دے کر اسے سلایا ہے

Rate it:
Views: 421
28 Nov, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets