Add Poetry

سنو!تم میری آنکھوں میں آ کر بس سما جاؤ

Poet: Tasleem Ahmed Dani By: Tasleem Ahmed Dani, Islamabad

سنو!تم میری آنکھوں میں آ کر بس سما جاؤ
مجھے بس اک جام محبت کا اپنے ہاتھوں پلا جاؤ

کبھی ملنا کبھی بچھڑنا کیسا یہ ناٹک ہے?
یا میرے ہو جاؤ یا مجھے اپنا بنا جاؤ

کہاں تک ساتھ میرا نبھانےکی تم میں ہے ہمت?
ابھی آغاز ہے محبت کا یہ معاملا سلجھا جاؤ

کچھ اور نہیں مانگوں گا تم سے میں فقط اتنا کرو
اپنی دعاؤں کی سلطنت میں ہمیں سلطاں بنا جاؤ

غموں کی دھوپ میں رہ کرخوشیاں بانٹنا سیکھو
ملو ہر ایک سے ایسے کہ دل میں نقش جما جاؤ

کہاں لے جا رہے ہو تم میری میت کو دانی
جہاں سے وہ گزرتے ہیں وہیں پہ دفنا جاؤ

Rate it:
Views: 379
16 Dec, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets