سنو جاناں ۔۔۔

Poet: Tariq Iqbal Haavi By: Tariq Iqbal Haavi, Lahore

سنو جاناں
پریشاں مت ہونا
محبت میں امتحان ہوتے ہیں
پیار کرنے والوں پہ تنگ
زمین و آسمان ہوتے ہیں
مگر تم مت گبھرانا
اپنی جان مت جلانا
آزمائشیں تو محبت کا حصہ ہیں
مشکل وقت سے ڈر مت جانا
فاصلوں میں محبت بڑھتی ہے
اور جذبے جوان ہوتے ہیں
سنو جاناں
پریشاں مت ہونا
محبت میں امتحان ہوتے ہیں

Rate it:
Views: 471
20 Jan, 2015