سنو میری محبت کی محبت
Poet: Maria Riaz Ghouri By: MARIA GHOURI, HAROONABADسنو میری محبت کی
محبت تم اسکا خیال
رکھنا . . . . .!
جو نا کر پائی میں
تم وہ کر جانا . . . !
کھونے نا دینا اسے اب
کی بار کسی کی زلفوں
میں
جیسا وہ کہے اس کے کہنے پہ سر جھکانا
تم اسے اپنی وفا میں
رنگ دینا . . . !
کہ پھر نا اسے یاد آئے
کوئی اسکی دیوانی
بھی ہے تم خود کا
طلسم اس پہ قائم رکھنا
سنو میری محبت کی
محبت اپنی زندگی اس
پہ تمام رکھن
محبت کی قربانی مانگتی
ہے وہ میں دوں گی
تم نا کبھی قربانی دینا. . . !
میری یک طرفہ محبت کو یک طرفہ رہنے دینا
اس کی محبت یک طرفہ مت کرنا . . . !
اسکے ساتھ وفا کرنا
میرے دل کا زخم بھر
جائے گا . . . !
کہتا ہے وہ مجھے تم
حور ہو تم سدا اپنے
حسن کی دیوی اس
کے لیے رکھنا
اس کے ساتھ وفا کرنا
میری وفا میں وہ
تمہارا ہو گیا
کچھ تو بات ہے تجھ
میں
جو مانگے وہ دل سے
دینا کمی نا اس رشتے
میں رکھنا
کہ مجھے وہ بہت عزیز
ہے تم اسقا خیال رکھنا
خدا جانے مجھے محبت
کرنی نا آئی
یا اسے میری محبت محسوس نا ہوئی
لیکن تم محبت میں مٹ
جانا اس کی خاطر خود
کو بھلا دینا سنو
میری محبت کی محبت
تم اسکا خیال رکھنا
میری ہتھیلی پہ اسکی
دعائیں رہیں گی
تم اسکے خواب سلامت
رکھنا
سنو میری محبت کی محبت تم اسکا خیال رکھنا
میرے دل کو ہر لمحہ تیرے ہونے کا خیال آتا ہے
تیری خوشبو سے مہک جاتا ہے ہر خواب میرا
رات کے بعد بھی ایک سہنا خواب سا حال آتا ہے
میں نے چھوا جو تیرے ہاتھ کو دھیرے سے کبھی
ساری دنیا سے الگ تلگ جدا سا ایک کمال آتا ہے
تو جو دیکھے تو ٹھہر جائے زمانہ جیسے
تیری آنکھوں میں عجب سا یہ جلال آتا ہے
میرے ہونٹوں پہ فقط نام تمہارا ہی رہے
دل کے آنگن میں یہی ایک سوال آتا ہے
کہہ رہا ہے یہ محبت سے دھڑکتا ہوا دل
تجھ سے جینا ہی مسعود کو کمال آتا ہے
یہ خوف دِل کے اَندھیروں میں ہی رہتا ہے
یہ دِل عذابِ زمانہ سہے تو سہتا ہے
ہر ایک زَخم مگر خاموشی سے رہتا ہے
میں اَپنی ذات سے اَکثر سوال کرتا ہوں
جو جُرم تھا وہ مِری خامشی میں رہتا ہے
یہ دِل شکستہ کئی موسموں سے تَنہا ہے
تِرا خیال سدا ساتھ ساتھ رہتا ہے
کبھی سکوت ہی آواز بن کے بول اُٹھے
یہ شور بھی دلِ تنہا میں ہی رہتا ہے
یہ دِل زمانے کے ہاتھوں بہت پگھلتا ہے
مگر یہ درد بھی سینے میں ہی رہتا ہے
ہزار زَخم سہے، مُسکرا کے جینے کا
یہ حوصلہ بھی عجب آدمی میں رہتا ہے
مظہرؔ یہ درد کی دولت ہے بس یہی حاصل
جو دِل کے ساتھ رہے، دِل کے ساتھ رہتا ہے






