سو گیا جہاں سارا
Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabadسو گیا جہاں سارا جگانے کے بعد
پر نیند نہ آئی ہوش آنے کے بعد
وہ جسکی یاد سے روشن ہے دل میرا
اب ملے گا کیا زمانے کے بعد
یادیں تو زندگی کا سرمایہ ہوتی ہیں
احساس یہ ہوا بچھڑ جانے کے بعد
جب ساتھ تھا کسی کی قدر نہ ہوئی
اب یاد کرتا ہوں دور جانے کے بعد
دوستیاں تو ساجد انمول یوتی ہیں
معلوم یہ ہوا بِک جانے کے بعد
More Love / Romantic Poetry






