سہ مصری غزل
Poet: Michael Ditta By: Michael Ditta, Lahoreزندگی کے قصے کا
ایک ہی تو عنواں ہے
بے بسی اور تم
درد کے سمندر میں
ایک ہی تو درماں ہے
بے خودی اور تُم
پوجنے کے مذہب میں
عشق اگر پوجا ہے
ایک ہی تو بھگواں ہے
بندگی اور تُم
زندگی ہے میخانہ
یاد کے پیالوں میں
تیرا عکس رقصاں ہے
میکشی اور تم
ہجر کے اندھیروں میں
ایک ہی تو ارماں ہے
روشنی اور تُم
More Love / Romantic Poetry






