سیم وزر کی کوئی تنویر نہیں چاہتی میں

Poet: By: Nadia umber Lodhi, Islamabad

سیم وزر کی کوئی تنویر نہیں چاہتی میں
کسی شہزادی سی تقدیر نہیں چاہتی میں

مکتبِ عشق سے وابستہ ہوں کافی ہے مجھے
داد ِ غالب ، سند ِ میر نہیں چاہتی میں

فیض یابی تری صحبت ہی سےملتی ہےمجھے
کب ترے عشق کی تاثیر نہیں چاہتی میں

قید اب وصل کے زنداں میں تو کر لے مجھ کو
یہ ترے ہجر کی زنجیر نہیں چاہتی میں

اب تو سپنے میں وہ شخص آتا نہیں ہے عنبر
اب کسی خواب کی تعبیر نہیں چاہتی میں

Rate it:
Views: 538
18 May, 2018