شوق کو پھر زندہ کر دیا

Poet: Taj Rasul Tahir By: Taj Rasul Tahir, Islamabad

بیتاب دل کو آج سے پابندہ کر دیا
دیوانگی میں شوق کو پھر زندہ کر دیا

یہ شوق تو جنوں کو گیا لے کمال تک
اس نے تو آج حسن کو شرمندہ کر دیا

وہ عشوہ ہائے عشق کہ صد ہائے جاں فدا
اک اک ادا کو آج سے تابندہ کر دیا

ورتجگوں میں سحر کی مانند حسیں خیال
اس وعدہء وفا کودرخشدہ کر دیا

گر دیکھیے تو کتنی کٹھن ہے رہ حیات
ہم نے صعوبتوں کو پراگندہ کر دیا

طاہر میں چھوڑتا ہوں کسی اور وقت پر
فکر غم فراق کو آئندہ کر دیا

Rate it:
Views: 359
03 Oct, 2012