شہرمیں کسی سے نہ پہچان رکھتا ہوں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

شہر میں کسی سےنہ پہچان رکھتا ہوں
دشمنوں کی نظرمیں اپنی شان رکھتاہوں
زندگی گزر رہی ہے پروانے کی صؤرت
شمع کی خاطر ہتھیلی پہ جان رکھتاہوں
جب کبھی ملاقات ہوئی توتمہیں بتاؤں گا
کےاپنےدل میں کیاکیا ارمان رکھتا ہوں
مجھےغم جدائی کی دھوپ کیاجلائےگی
سر پر تیری الفت کا سائبان رکھتا ہوں

Rate it:
Views: 342
27 Dec, 2011