صرف تم

Poet: Zeeshan Masood Gorakh Puri By: Zeeshan Masood, Toronto

فسانے بہت ہیں سُنانے کو تم کو
بہت چٹکلے ہیں ہنسانے کو تم کو

بھلا روُٹھ کر بھی کویٗ بیٹھتا ہے
بہانے بہت ہیں منانے کو تُم کو

رکھا اپنے جذبوں کو دِل میں دبا کے
نہیں تھا قرینہ رِجھانے کو تم کو

کیا شیشہٗ دِل ترا چوُر ہم نے
بہت شوق تھا نا رُلانے کو تم کو

کیوں رُوٹھ بیٹھے ہو پھبتی پہ میری
مجھے تھا بہانہ ستانے کو تم کو

کہا سب ہی گہنوں نے اِترا کے ان سے
سبھی ہم جتے ہیں سجانے کو تم کو

نہیں ہم کو کچھ بھی شغف شاعری سے
ہے بہروُپ سارا لُبھانے کو تم کو
 

Rate it:
Views: 577
15 Apr, 2015