Add Poetry

صرف تو میرا محبوب ہے جب اس نے کہا مجھے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

صرف تو میرامحبوب ہےجب اس نےکہا مجھے
عشق کےرتھ پہ سوار ہوں یوں لگا مجھے

اپنی محبت کی لکیر میرے ہاتھ میں دیکھ کر
بولی سوالی تو کیا چاہتا ہے یہ بتا مجھے

میرےاداس دل کو چین و سکوں ملے
توکوئی ایسی درد بھری نظم سنا مجھے

تیری جدائی کہیں مار ہی نا ڈالےًمجھے
خدا کے لیے تنہا چھوڑ کےنا جا مجھے

تیرا بیمار محبت دنیا سےگزر نا جائے
آخری بار آکر اپنے گلےسےلگا مجھے

محبت کے جو لوگ دعوےکرتے رہے
آج وہ جا رہےہیں لحد میں دفنا مجھے

Rate it:
Views: 927
17 Aug, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets