عشق کی ٹھوکر !!!
Poet: Asad By: Asad, mpkپاس آتے ھوئے کتراتے نکل جاتے ہیں
وہ نیت ملنے کی کر پھر سے بدل جاتے ہیں
شمار اس کو کریں کیسے دوستوں میں اپنے
کہ جو نام وفا سن کر ھی جل جاتے ہیں
راز دل بھید ھے مگر اسکو تو ھے معلوم
کبھی وہ افشان کرین اور کبھی نگل جاتے ہیں
یار بھی وقت کے ساتھ چلتے رھتے ہیں
کبھی پروان چڑہتے اور کبھی پسل جاتے ہیں
عشق کی ٹھوکر ہی کچھ ایسی ھے اسد
کئی کھاکر گرتے ہین کئی سنبھل جاتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






