عشق

Poet: By: Rania Ch, Lahore

میرے عشق کو نِڈھال کر
کبھی ہجر کو بھی وِصال کر

مجھے دَرس دے تُو فنا کا
میرا عشق میں بُرا حال کر

مجھے دے سزا کوئی سخت سی
مجھے اِس جہاں میں مثال کر

میری اصل صورت بگاڑ دے
کسی عشق بھٹی میں ڈال کر

تیری طلب میں ہوں مَیں در بدر
کبھی اِس طرف بھی خیال کر

Rate it:
Views: 973
21 Nov, 2016