عید کا پہلا پیغام بھیج رہا ہوں
محبت نامہ تیرےنام بھیج رہاہوں
مجھے تم سےسداالفت ہی ملی
تیرےنام پیار بھرا سلام بھیج رہا ہوں
تم سےجتنےشکوےشکایتیں ہیں
ایک کاغذ پہ لکھ کرتمام بھیج رہاہوں
تیرے ضبط کو اب اور نہ آزماؤں گا
تیرےصبر کا انعام بھیج رہا ہوں
اسےدل کی آنکھوں سےپڑھنا
جو تمہارےنام اپناکلام بھیج رہاہوں